پاکستان

احساس کفالت پروگرام، امداد کی تقسیم میں فراڈ کے انکشاف پر2ملزمان گرفتار

صوبہ سندھ کے شہر بدین میں احساس کفالت پروگرام سینٹر میں امدادی رقم کی تقسیم کے دوران فراڈ کا انکشاف ہوا ہےاور امدادی رقوم کی فراہمی میں غیرقانونی کٹوتی کرنے پر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے احساس کفالت پروگرام کے تحت جاری مستحق افراد کو رقوم کی فراہمی کےدوران مبینہ طور پر غیر قانونی کٹوتی کرنے والے دو ملزمان کوپولیس نے دھر لیا ہے  اسسٹنٹ کمشنر تلہار دادن خان لاشاری نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو اطلاع ملی تھی کہ دو افراد احساس پروگرام کے تحت ضرورت مندوں کو دئیے جانے والے 12 ہزار روپے میں سے کٹوتی کر رہے تھے انہوں نے بتایا کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےرقوم کی کٹوتی کرنےوالےملزمان غلام قادر کھوسہ اور قاسم کھوسہ کو گرفتارکرلیاہے اور ان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close