نٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ زائرہ وسیم کا مداحوں کے لیے اہم پیغام

بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ زائرہ وسیم نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے لیے پیغام جاری کر دیا تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ زائرہ وسیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر تمام مداحوں سے گزارش کی کہ میری تعریف نہیں کیا کریں کیونکہ یہ اُن کے ایمان کے لیے خطرناک ہے انہوں نے اپنے تمام مداحوں سے کہا کہ ٓپ سب کو میری طرف سے اسلام علیکم! میں اِس بات کا اعتراف کرتی ہوں کہ بہت سے لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں زائرہ وسیم نے کہا کہ یہ تمام محبتیں میرے لیے ایک بہت بڑا امتحان ہے اور یہ میرے ایمان کے لیے بھی خطرناک ہیں سابقہ اداکارہ نے بتایا کہ میں آپ سب سے گزارش کرتی ہوں کہ مہربانی کرکے میری تعریف نہ کیا کریں انہوں نے بتایا کہ میں اللّہ تعالیٰ سے دُعا کرتی ہوں کہ وہ میری غلطیوں کو معاف کر دے یاد رہے کہ زائرہ وسیم نے گزشتہ سال مذہب کی خاطر فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا واضح رہے کہ زائرہ وسیم نے لکھا کہ ’میری دُعا ہے کہ میں اللّہ کی خاطر صرف نیک عمل کروں اور اپنے نیک فیصلہ پر ثابت قدم رہوں

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close