پاکستانکاروبار

ریسٹورنٹس کھولنے کے لئے کسی این او سی کی ضرورت نہیں

ریسٹورنٹس اور کاروبار  کھولنے کے لئے کسی این او سی اور انڈر ٹیکنگ کی ضرورت نہیں محکمہ داخلہ کے احکامات پر کاروبار ریسٹورنٹس اور فکٹریوں کو  کھولنے کی اجازت دی گئی ہے اور کاروبار کھونے کے لئے کسی ڈپٹی کمشنر یا اسسٹنٹ کممشنر سے این او سی لینے یا انڈرٹکینگ دینے کی ضرورت نہیں  کمشنر کراچی کے وضاحتی نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تمام ریسٹورنٹس ، کاروبار اور فیکٹریاں محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ایس او پیز پر عمل کریں وضاحتی نوٹیفکیشن میں کمشنر کراچی نے ہدایت کی کہ تمام ڈپٹی کمشنرز ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں یاد رہے اس سے قبل سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں کاروبار کھولنے سے متعلق ایس او پی تیار کرلیے وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ حکومت کی قائم کردہ 3 رکنی وزارتی کمیٹی نے تاجروں سے مل کر ایس او پی تیار کر کے وزیراعلیٰ سندھ کے حوالے کر دئے ہیں اپنے بیان میں وزیرتعلیم سندھ نے کہا تھا کہ مختلف کاروبار کو مختلف دن اور اوقات پر کھولا جائے گا اور اس سے متعلق تاجروں سے اتفاق ہوگیا ہے سعید غنی نے یہ بھی کہا تھا کہ ایس او پی کے تحت صوبے بھر اور خصوصی طور کراچی میں کس دن کونسا کاروبار کھلے گا یہ تمام چیز ایس او پی میں شامل ہے جبکہ تاجروں کو ایس او پی کے تحت کورونا سے بچائو کی تدابیر اپنانی ہونگی

 وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کرتے ہوئے مزید کہا کہ تاجروں کو مکمل اعتماد میں لیکر فیصلے کیے گئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کاروبار کھولنے سے متعلق اہم فیصلہ کرینگے

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close