صحت اور علاج

عالم ادارہ صحت نے رمضان سے متعلق ہدایت نامہ جاری کردیا

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے رمضان المبار ک میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے  لیے ہدایت نامہ جاری کردیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں عالمی ادارہ صحت نے بتایا کہ  رمضان المبارک میں کن کن احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے عالمی ادارہ صحت کے مطابق عوام سماجی و مذہبی اجتماعات  سے اجتناب کریں۔ رمضان میں تمام سماجی و مذہبی اجتماعات کی معطلی پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ عوام  اجتماعات کے بجائے ٹیلی ویژن ، ریڈیو،  ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کا استعمال کریں ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ  احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنا ہے  اور کورونا کو دور بھگانا  ہے

Show More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close