نٹرٹینمنٹ

معروف گلوکارکا وزیراعظم کوشکریہ، پرانی تصویر شئیر کردی

معروف پاکستانی گلوکار اور جنون بینڈ کے بانی سلمان احمد نے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ماضی کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیاپر شئیر کی ہے گلوکار سلمان احمد نے گزشتہ روزسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک پُرانی تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہمراہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بھی موجود ہیں اور یہ دونوں شخصیات کسی کرکٹ کے گراؤنڈ میں موجود ہی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے سلمان احمد نےلکھا کہ میں وزیراعظم عمران خان اور اُن کی حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ کورونا وائرس کی اِس مشکل گھڑی میں اُنہوں نے بیرون ملک مقیم تمام پاکستانیوں کی بہت دیکھ بھال کی اور اُن کا خیال رکھ گلوکار نے لکھا کہ ’پاکستان کو بہتری کی طرف لانے کے لیے کپتان سے بہتر کوئی حکمران نہیں ہوسکتا ہے سلمان احمد نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں معروف اداکار شان شاہد کے ٹوئٹ کا جواب دیا جو شان شاہد نے وزیراعظم عمران خا ن کی تعریف میں لکھا تھا شان شاہد نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’وزیر اعظم عمران خان ایک ایسے شخص ہیں جو غیر دوستانہ پارلیمنٹ موقع پرست لوگ، ناقص معیشت اور ماضی کے قرضوں کے انبار کے باوجود بھی اپنی پاکستانی عوام کے لیے لڑ رہے ہیں اللّہ اُن کی رہنمائی کرے اداکار کے اِس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے سلمان احمد نے لکھا کہ وزیر اعظم عمران خان ہمیشہ سے مشکلات کا سامنا کرنے والے آدمی رہے ہیں دوسری جانب سلمان احمد نے قرنطینہ میں رہتے ہوئے نوجوانوں کے لیے اپنا نیا گانا ’تجھے سلام ریلیز کردیا ہے گلوکار نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اپنے نئے گانے تجھے سلام کی یوٹیوب لنک شیئر کی اُن کے اِس گانے کو اب تک یوٹیوب پر 6 سو سے زائد افراد سُن چکے ہیں واضح رہے کہ سلما ن احمد نیو یارک میں کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے اور 15 دن قرنطینہ میں رہنے کے بعد سلمان احمد اِس عالمی وبا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close