پاکستان

ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8200 سے تجاوز

ملک میں کورونا وائرس کے مزید 589 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 8275 تک پہنچ گئی ہے تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے آج مزید 589 فراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 182 پنجاب میں 276 بلوچستان میں  56 گلگت بلتستان میں 6 خیبرپختونخوا میں 60 اور اسلام آباد میں 8  جبکہ آزاد کشمیر میں 1 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 2537 بلوچستان میں 432 خیبرپختونخوا میں 1137 اسلام آباد میں 171 گلگت بلتستان میں 263 پنجاب میں 3686 اور آزاد کشمیر میں 49 مریض موجود ہے

یاد رہے آج سندھ میں کورونا سے 8 اور پنجاب میں کورونا سے 4 جبکہ خیبرپختونخوا میں کرونا سے 10 اور اسلام آباد میں رونا سے 1 اموات ہوئی جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 137 ہوگئی ہے

پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 56 بلوچستان میں 5 خیبرپختونخوا میں 60 اسلام آباد میں 2 گلگت بلتستان میں 3 پنجاب میں 41 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں دوسری جانب آج ملک میں کورونا وائرس سے متاثر 64 مریضوں کے صحتیاب ہونے کی تصدیق ہوئی جن میں 33 مریضوں کا تعلق سندھ سے 18 مریضوں کا تعلق پنجاب سے 2 مریضوں کا تعلق بلوچستان 10 کا تعلق خیبر پختونخواہ سے اور ایک کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے

 پاکستان میں مہلک وائرس سے اب تک صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1902 ہوگئی ہے  اعداد وشمار کے مطابق صحتیاب مریضوں میں 625 کا تعلق سندھ 194 مریضوں کا تعلق گلگت بلتستان 20 مریضوں کا تعلق اسلام آباد 226 مریضوں کا تعلق خیبر پختونخوا 144 مریضوں کا تعلق بلوچستان اور 684 مریضوں کا تعلق پنجاب سے جبکہ 9 مریضوں کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close