پاکستان

میران شاہ چیک پوسٹ پر حملہ 5 دہشتگرد ہلاک فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید

 شمالی وزیرستان میں میران شاہ کے قریب سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، سیکورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک حوالدار شہید جبکہ 3 جوان زخمی ہوگئے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق حملہ میران شاہ کے مغرب میں 10 کلو میٹر پر واقع چیک پوسٹ پر کیا گیا سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے حملے کا موثر جواب دیا پاک فوج کے شہید حوالدار اکبر حسین خان کا ضلع باغ سے تھا شہید حوالدار اکبر حسین کے پسماندگان میں بیوہ دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close