صحت اور علاج

کراچی میں ہونے والی تمام اموات کورونا سے نہیں ہوئیں ڈاکٹر فیصل

وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے کورونا ڈاکٹر فیصل نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والی تمام اموات کورونا سے نہیں ہوئیں ہیں وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے  کورونا ڈاکٹر فیصل  کی وضاحت  کردی ہے وہ کہتےہیں کہ صرف پندرہ اموات کی تحقیقات ہو رہی ہیں لیکن خدشا تھا کہ 25 اپریل تک کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوگا انہوں نے کہا ہے کہ کھانسی ،نزلہ اور زکام میں سماجی دوری اختیار کرنی چاہیئے  اور ہیلتھ سسٹم پر ہم بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے ہیں یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کچھ لوگ  جو مایوس ہوئے کہ  کورونا زیادہ نہیں پھیلا، درخواست کرتا ہوں  کورونا وائرس پر سیاست نہ کی جائے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  دو  روز پہلے سنا کراچی میں کورونا سے زیادہ اموات ہورہی ہیں  بغیر تصدیق کہا گیا  حکومت کورونا سے ہلاکتوں کو چھپا رہی ہے، کیا ہم کورونا کیسز چھپائیں گے تو کورونا ختم ہوجائے گا

انہوں نے کہا ہے کہ پہلے اندازہ تھاپچیس اپریل تک پچاس ہزار مریض ہوں گے،مگر اب ایسا نہیں،،پندرہ سے بیس  مئی تک کیس بڑھیں گے اور اسپتالوں پر دباؤ بڑھے گا وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مئی کے مہینے تک ہم کورونا سے لڑنے کیلئے مزید تیاری کرلیں گے اور اس وقت لاک ڈاؤن میں کمزور طبقے کی فکر  ہے، ڈر ہے  لوگ  بھوک سے سڑکوں پرآگئے تولاک ڈاؤن کا فائدہ نہیں ہوگا

لاک ڈاؤن سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے، وفاقی وزیر اسد عمر

وزیراعظم نے کہا ہے کہ پولیس والے عوام کو ڈنڈے  نہ ماریں ان کو  لاک ڈاؤن  سے متعلق سمجھائیں اور ذخیرہ اندوزوں کو خبردار کیا کہ  آرڈیننس کے ذریعے اسمگلرز کے خلاف  سخت کارروائی کی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے ملک میں مزدور رجسٹرڈ نہیں ہیں حکومت نے لوگوں کو بیروز گاری اور بھوک سے بچانے کے لئے تعمیراتی شعبہ کھولا ہے

Show More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close