کھیل

کورونافنڈ:پی سی بی کا 1 کروڑ سےزائدرقم کاعطیہ

پاکستان کرکٹ بورڈنےکوروناوائرس سےنمٹنےکےلئےوزیراعظم ریلیف فنڈ میں ایک کروڑروپےسےزائد کی رقم عطیہ کردی تفصیلات کےمطابق پی سی بی نے 25 مارچ کواعلان کیاتھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی اورپی سی بی کےملازمین اپنی تنخواہوں میں سےایک مخصوص حصہ فنڈ میں عطیہ کریں گےجبکہ بطورادارہ پی سی بی نےبھی ملازمین کی جانب سےعطیہ کی جانے والی مجموعی رقم کےبرابررقم عطیہ کی

پی سی بی کی جانب سےجاری اعلامیےکےمطابق بورڈ نےوزیراعظم ریلیف فنڈ میں ایک کروڑپانچ لاکھ 36ہزار پانچ سو روپےکی رقم عطیہ کردی ہے اوراس رقم کوکورونا وائرس کی وبا سےنمٹنےکےلیے خرچ کیاجائےگا چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے وزیر اعظم ریلیف فنڈ کے لیے دل کھول کرعطیات دینےوالےسینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں اوربورڈکےملازمین کاشکریہ ادا کیا

انہوں نےکہاکہ اس عمل سےایک بارپھرواضح ہوتاہےکہ کرکٹ نےعملی طورپراپنےفینز،سپورٹرزاور فالوؤرزکی عزت، احترام اوردیکھ بھال کاسلسلہ جاری رکھا ہے دوسری جانب  وفاقی وزیربرائےبین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نےحکومت کی طرف سےپی سی بی کاشکریہ اداکرتےہوئےامید ظاہرکی کہ اجتماعی مقاصد کےاصول میں پی سی بی ایک برانڈکی حیثیت سےتعاون جاری رکھےگا

Show More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close