پاکستان

کورونا کے خلاف وفاقی اور سندھ حکومت ایک پیج پر نہیں

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کورونا کے خلاف سیاسی قیادت کو متحد ہونا چاہئے افسوس وفاقی اور سندھ حکومت ایک پیج پر نہیں تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کے رضاکاروں میں اسپرے مشینیں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پہلے دن سے جماعت اسلامی کے ایک لاکھ سے زائد رضاکار کورونا وائرس کے پیش نظر خدمت میں مصروف ہیں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث الخدمت کے رضا کاروں نے ایک ارب کی لاگت سے راشن، سینی ٹائزر ،ماسکس تقسیم کیے جبکہ نو ہزار مساجد چرچز مندروں اور دیگر مقامات پر سپرے کیا سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ غریب افراد کے لیے سرکار کے دروازے بند ہیں حکومت صرف  میڈیا پر پراپیگنڈا کررہی ہے، غریبوں کا خیال رکھنا مذہبی فریضہ ہے جو یہ کام کرے گا اسکی آخرت بہتر ہوگی امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف سیاسی قیادت کو متحد ہونا چاہئے افسوس وفاقی اور سندھ حکومت ایک پیج پر نہیں، حکومت بارہ ہزار روپے ان کو ہی دے رہی جنکا نام بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ ہیں جبکہ انتہائی غریبوں کو یہ پیکج نہیں مل رہا

 سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے کہ موجودہ مشکل وقت میں بھی محاذ آرائی کی سیاست ہو رہی ہے کورونا کی صورتحال میں بھی وفاق اور سندھ حکومتوں کے مابین بیان بازی عروج پر ہے ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے کورونا کو بھی مسلمانوں کے خلاف استعمال کرنا شروع کردیا وہاں لاک ڈاؤن کو 8 ماہ ہوگئے انٹر نیٹ سروس بند اور معیشت تباہ ہے صحت کی سہولتیں بھی دستیاب نہیں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں خصوصی وفدبھیج کر حقائق سے پردہ اٹھائیں

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close