دنیا

کینیڈا میں فائرنگ، خاتون پولیس افسر سمیت 16 افراد ہلاک

کینیڈا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے خاتون پولیس افسر سمیت 16 افراد ہلاک ہوگئے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق   کینیڈا کے صوبے نووا سکوشیا میں پولیس کی وردی میں ملبوس ایک مسلح حملہ آور کی فائرنگ سے خاتون پولیس افسر سمیت کم از کم 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی اور اس نے حملے کے لیے پولیس کی گاڑی  کا ہی استعمال کیا

حکام کے مطابق  حملہ تقریباً 12 گھنٹے جاری رہا اور پولیس نے حملہ آور کی گاڑی کا تعاقب کر کے اسے مار ڈالا پالیس حکام کا کہنا ہے کہ  حملہ آور نے مختلف علاقوں میں کئی افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا  ہے انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک اس حملے کے نتیجے میں ہونے والے جانی تقصان کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ڈر ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے

Show More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close